12 مئی 2011 - 19:30

یمن کے ایک انقلابی سیاسی رہنما نایف الشرعبی نے کہا ہےکہ خلیج فارس تعاون کونسل بحران یمن میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا فریق ہے۔

ابنا: انھوں نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے یمن کو ایک تجویز دے کریمنی عوام کے قتل عام میں اضافہ کیا ہے اسی بناپر اسے شکست ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے خاص طور سے یمن کی حکومت کو اکسایا ہےکہ انقلابیوں کا قتل عام کرے ۔

ادھر یمن میں انسانی حقوق کے ایک کارکن حمزہ الشرجبی نے رشیا ٹوڈے سے گفتگـومیں کہاہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز سے انقلابیوں کی ایک مانگ بھی پوری نہیں ہوتی جس کی بناپر انقلابی اس تجویز کو مسترد کرتےہیں۔ یمن کے عوام نے صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کےخلاف رواں سال کے آغاز سے انقلاب شروع کیا ہے ۔علی عبداللہ صالح بتیس برسوں سے اقتدار پرقابض ہیں۔ یمن کے انقلاب میں پانچ سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت