اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے بحرین کے عالم دین اور جمعیۃ العمل الاسلامی کے سینیئر راہنما علامہ شیخ محمد علی المحفوظ کی گرفتاری پر ایک بیان جاری کیا ہے جس کے متن کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
بحرین کی مطلق العنان اور ڈکٹیٹر حکومت نے ایک بار پھر اپنے غیر انسانی اور غیر اسلامی تشخص کا مظاہرہ کرتے ہوئے دینی علماء اور سیاسی راہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اس حکومت نے پرامن مدنی طریقوں سے اپنے ضائع ہونے والے حقوق کے حصول کے خواہاں بحرین کے غیور مسلم عوام کے قیام کے آغاز سے ہی قابض و جارح آل سعود کی افواج اور دل کے اندھے وہابیوں کی مدد سے مردوں، خواتین اور بچوں نیز ڈاکٹروں اور نرسوں کے قتل عام اور سرکوبی، مساجد کو شہید کرنے، اولیاء اللہ کے مقامات اور مقابر کی بے حرمتی کرنے اور قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور بے انتہا جرائم کا ارتکاب کرنے کے ذریعے، ان کے عوامی انقلاب کی کوششیں کی ہیں۔ اس حکومت نے جن جرائم کا ارتکاب کیا ہے ان کی مثال کی تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی۔ یہ حکومت راتوں کو عوام کے گھروں پر حملے کرتے ہیں اور معصوم بچوں اور بے پناہ خواتین کو ہراساں کرتی ہے اور علماء سمیت بحرین کی اہم شخصیات کو گرفتار کرتی ہے۔ اس حکومت نے حالیہ مہینوں میں «شيخ حسن مشيمع»، «استاد عبدالوہاب حسين»، «شيخ عبدالجليل المقداد»، «شيخ محمد حبيب المقداد» نیز «سيدہادي الموسوي» جیسی اہم اور نامور سیاسی اور دینی شخصیات کو ـ جو اسلامی و سیاسی جماعتوں کے راہنما بھی ہیں ـ گرفتار کرلیا ہے اور اب بزرگوار عالم اور نہ تھکنے والے مجاہد علامہ شیخ محمد علی المحفوظ کو گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا ہے۔ عالمی اہل بیت ـ علیہم السلام ـ ان وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت اور آل سعود قابضین کو تمام سیاسی قیدیوں خاص طور راہنماؤں اور فعال کارکنون کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار سمجھتی ہے اور دنیا کے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں خاص طور پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نیز اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آل سعود اور آل خلیفہ انسانی کے خلاف فوری انسدادی اقدامات عمل میں لائیں، تا کہ انسانیت کے خلاف ان کے اقدامات کا سدباب کیا جاسکے اور بحرین کے مظلوم عوام کے قانونی مطالبات کو مثبت جواب دیا جاسکے۔
«و سيعلم الذين ظلموا اي منقلب ينقلبون»
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز