7 مئی 2011 - 19:30

ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے انتخابی عملے پر حملوں اور بارودی سرنگ کا دھماکہ کر کے ضمنی انتخابات میں خلل ڈالنےکی کوشش کی ہے۔

 ابنا: ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے انتخابی عملے پر حملوں اور بارودی سرنگ کا دھماکہ کر کے ضمنی انتخابات میں خلل ڈالنےکی کوشش کی ہے۔ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بستر میں پارلیمانی سیٹ کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اس موقع پر جہاں ماؤنواز باغیوں نے کئی مقامات پر پولنگ ایجنٹوں پر حملے کیے ہیں وہیں ٹزتیواڑا کے یکلناؤ علاقے میں ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ بھی ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یکلناؤ کے پاس جب انتخابی عملے کو چھوڑ کرگاڑیاں واپس آ رہی تھیں تو انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس دھماکے میں کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔یہ سیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی بلکرام کسوا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اور انتخاب میں آٹھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169