6 مئی 2011 - 19:30

اسامہ بن لادن کی موت کے بعد امریکا کو انتہائی مطلوب44 افراد میں اگرچہ ایک نمبر کم ہو گیا ہے لیکن محکمہ خارجہ کی تازہ فہرست میں ابھی تک اسامہ کا نام موجود ہے۔

ابنا: ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر تھی، لیکن اسامہ کی ہلاکت پر یہ رقم کس کو ملے گی یا کسے ملی ہے، امریکی حکومت اس بارے میں کوئی بھی چیز بتانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیری ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ اسامہ تک پہنچنے کیلئے کتنی رقم کسے دی گئی ہے یا انعامی رقم کیلئے کون کون نامزد کیا گیا ہے، اس بارے میں کوئی چیز نہیں بتائی جا سکتی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق صدام حسین کے بیٹوں اودے اور قسے کے بارے میں اطلاع دینے والے ایک شخص کو دو ہزار تین میں تین کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔ انفرادی طور پر کسی ایک شخص کو دی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110