اسامہ بن لادن نے جانشینی کے لئے اپنی زندگی میں6 نام طے کر دیئے تھے جن میں شیخ خالد، محمد عاطف احمد محمد زبیدہ، محمد حمزہ یمنی، محمد عمیر زرقومی اور محمد محمود تلمسانی شامل ہیں۔
شیخ خالد گرفتار ہو گئے، محمد عاطف مصری ہلاک کئے گئے، احمد محمد زبیدہ گرفتار ہوئے بعدازاں ہلاک ہو گئے، محمد حمزہ یمنی زندہ ہیں جو افریقی ممالک کے سمندروں میں رہتے ہیں جب کہ محمد عمیر زرقومی گرفتار ہوگئے ہیں۔ محمد محمود تلمسانی سوڈان کے خفیہ مقامات میں سوڈانی عسکریت پسندوں کی قیادت کر رہے ہیں۔
چنانچہ زیادہ امکان اس امر کا ہے کہ محمد حمزہ یمنی کو باہمی مشاورت سے اسامہ بن لادن کا جانشین بنایا جائے گا۔
کینیا میں امریکی سفارت خانے کو سب سے پہلے ابوحمزہ نے ہی ٹارگٹ کیا تھا۔
عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی قیادت افریقا منتقل ہو جائے گی۔
عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ میں صرف اسامہ بن لادن افغانستان میں رہنے کے حق میں تھے۔
شیخ امین المصری شعبہ میڈیا کو دیکھیں گے جو کوہ قاف میں ایک عرصے سے قیام کئے ہوئے ہیں جب کہ مالیات کے لئے کویت، ازبکستان، یمن، سعودی عرب، سوڈان، کینیا، مصر اور پاکستان (وزیرستان) میں موجود لوگ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110