3 مئی 2011 - 19:30

انگوشٹیا کے صدر نے اسامہ بن لادن کو اسلام کی بدنامی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوگی۔

ابنا:  انگوشٹیا کے صدریونسبک یفکوروف  نے اسامہ بن لادن کو اسلام کی بدنامی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اسلام اور مسلمانوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ اس نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک عظیم کامیابی اور پیشرفت ہے اس نےکہا کہ وہ لوگ جو بن لادن کی طرح بےگناہ عوام کے خون میں اپنے ہاتھ رنگتے ہیں ان کا حشر بھی بن لادن جیسا ہی ہوگا اور جوانون کو بن لادن جیسے غلط ، منحرف اوردہشت گرد انسان کے پیچھے نہیں چلنا چاہیے انگوشٹیا کے صدر نے کہا کہ جن جوانوں نے جرائم کا ارتکاب نہیں کیا وہ پرامن زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں اور جو لوگ بن لادن کی طرح جرائم کا ارتکاب کریں گے ان کا حشر بھی بن لادن جیسا ہی ہوگا۔ اس نے کہا کہ بن لادن نے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے اور بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے کے علاوہ کوئی کوئی خاص کارنامہ انجام نہیں دیا اور آخر میں ذلت و رسوائی کی موت مارا گیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169