24 اپریل 2011 - 19:30

تحریک حماس نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لئے امریکہ کی نام نہاد امن تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق حماس نے امریکی صدر باراک اوباما کی نام نہاد امن تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز سے فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کاحق خطرےمیں پڑجائے گا۔ حماس نے کہا ہےکہ صہیونی کالونیوں کے خلاف سلامتی کونسل کی قراداد کو صہیونی ریاست کے حق میں وٹو کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں عرب اور اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی سرزمین کی صہیونی قبضے سے آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے موثر اقدامات کریں۔ امریکہ کی امن تجویز میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو نظر انداز کردیا گيا ہے اور کہا گيا ہے کہ انیس سو سرسٹھ کی سرحدیں تسلیم کرنے کے بدلےمیں قدس اسرائيل اور فلسطینی ریاست کا مشترکہ دارالحکومت قرار دیا جائے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو صہیونی ریاست کی سکیورٹی کی بھی ضمانت دینی ہوگي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110