ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے العالم سے اپنی گفتگو میں کہا کہ عوامی مطالبات پر توجہ ہی علاقے کے ملکوں کی مشکلات کے حل کا واحد طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کو کچلنا اور عوام کے خلاف طاقت کا استعمال اور فوجی مداخلت بحران کو مزید گہرا بنائے گی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپنی مشکلات پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام لگانے کا راستہ اپنائے ہوئۓ ہيں جو کسی بھی لحاظ سے درست نہيں ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی علاقے کے ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور آپسی تعلقات پر کے اصول پر استوار ہے ترجمان نے کہا کہ علاقے کی حکومتیں عوام سے اپنا فاصلہ جتنا زیادہ کم کریں گی اور ان کے مطالبات کو پورا کریں گی ان کا اپنا ہی اقتدار مستحکم ہوگا اور پھر یہ اقتدار اس امر میں مدد کرے گا کہ علاقے کے آزاد و خود مختار ممالک ایک ہو کر اصلی فتنہ و خطرے خاص طور پر صہیونی حکومت کا مقابلہ کریں
23 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238290
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ بعض ملکوں میں اغیار کی فوجی مداخلت بحران کو مزید سنگین بنائے گی ۔