23 اپریل 2011 - 19:30

افغان حکومت نے کہا ہےکہ امریکہ کے ساتھ اسٹراٹیجیک معاہدے کا مسئلہ خود کش حملوں میں اضافے کا سبب بناہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیرداخلہ بسم اللہ محمد نے گذشتہ روز وزیردفاع کے ہمراہ پارلمنٹ کو جواب دیتےہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجیک معاہدے جیسے امور حالیہ مہینوں میں افغانستان میں خود کش حملوں میں اضافے کا باعث بنےہیں۔ افغانستان کے وزیردفاع عبدالرحیم وردک کوبھی وزارت دفاع کی عمارت پرطالبان کے حملوں کےبارےمیں جواب دینے کےلئے پارلمنٹ میں طلب کیا گياتھا۔ انہوں نے پارلمنٹ کو بتایا کہ وزارت دفاع میں بعض عناصر نے حملہ آوروں کےساتھ تعاون کیا تھا جو فوجی بھیس میں تھے۔ افغانستان کی سینٹ نے بھی وزیردفاع کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔