ابنا: افغانستان میں ایرانی سفیر فدا حسین مالکی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلح افراد نے جن 12 ایرانی انجینئروں کو اغوا کرلیا تھا انھیں آج آزاد کردیا ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی انجینئروں کی آزادی میں افغانستان کی حکومت ، سیاستدانوں ، ممتاز قومی شخصیات اور صوبہ فراہ کے گونر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نےاتوار کے دن 12 ایرانی انجینئروں کو اغوا کرلیا تھا جو افغانستان میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی نگرانی کررہے تھے ایرانی انجینئر افغانستان میں سڑک بنانے والی ایک ایرانی کمپنی میں کام کررہے تھے اور افغانستان میں سڑک تعمیر کرنے کے اخراجات بھی ایران ادا کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110