ابنا: بحرین کی امریکہ نواز شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے ساتھ بحرینی کھلاڑیوں کو بھی اپنی سفاکانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے 150 سے زائد کھلاڑیوں کو کھیل سے محروم کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل خلیفی سپورٹ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو پرامن مظآہروں میں شرکت کرنے کی وجہ سے کھیل سے محروم کردیا گیا ہے۔
کمیٹی کے مطابق یہ احکامات تمام کلبوں کو ارسال کئے گئے ہیں۔
کھیل میں شرکت سے محروم کئے جانے والوں میں میں کئی فٹبالر بھی شامل ہیں جن میں ایشیائی کپ کے نامور کھلاڑی علاء حبیل بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
بحرینی حکومت سعودی حکومت کے فوجی تعاون سے بحرینی مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور بحرینی مسلمانوں کا قتل عام امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے لیکن بحرینی عوام اپنے جمہوری مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ آل خلیفہ اور آل سعود کی طرف سے ہر قسم کے ظلم و ستم کو برداشت کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی عدالت نے آل سعود اور آل خلیفہ کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110