ابنا: بریگيڈئير جنرل احمد رضا پوردستان نے آج مسلح افواج کے اسپیشل دستوں کے صبح کے پریڈ میں کہا کہ مسلح افواج سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی کی کمان میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی صورتحال میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
جنرل پوردستان نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں موثر اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی انتظامی صلاحیت و شجاعت ان میں اہم ترین سبب تھا اور اگر آپ (رح) کی کیاست اور معاملہ فہمی نہ ہوتی تو اسلامی انقلاب اس تیزی سے کامیاب نہ ہوتا۔
مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ مسلح افواج کا انقلابیوں کے ساتھ مل جانا بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کاایک اہم سبب تھا اور اگر مسلح افواج انقلابی عوام میں ضم نہ ہوتیں تو انقلاب اتنی تیزی سے کامیاب نہ ہوتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110