11 اپریل 2011 - 19:30

فرانس میں برقع کا استعمال کرنے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ دینا ہوگا۔

ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور ہونے کے بعد کل (پیر) سے جو بھی خاتون سڑکوں، ہسپتالوں، اسکولوں، دفاتر اور عام مقامات پر برقع کا استعمال کرے گی اسے ایک سو پچاس یورو نقدجرمانہ دینا ہوگا اور جو جرمانہ نہيں ادا کرے گا اسے سزا کے طور پر کچھ عمومی خدمات انجام دینی ہوں گي اور جو کسی خاتون کو برقع لگانے پر اکسائے گا اسے تیس ہزار یورو جرمانہ ادا کرنا ہوگا یا ایک سال کی سزا کاٹنی ہوگي۔واضح رہے کہ فرانس میں پچاس لاکھ مسلمان ہيں اور حکومت کے اعلان کے مطابق دو ہزار مسلمان خواتین برقع کا استعمال کرتی ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110