9 اپریل 2011 - 19:30

یمن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے خلیج فارس تعاون کونسل اور یمنی صدر علی عبداللہ صالح یمنی عوام کے انقلاب کے خلاف الگ الگ سازشوں میں مصروف ہیں۔

ابنا: یمن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری سیف علی الوشلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان سازشوں کے تحت یمن کے ڈکٹیٹر ملک میں بدامنی اور خانہ جنگي پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہيں جبکہ خلیج فارس تعاون کونسل کی سازش ہے کہ وہ یمنی انقلابیوں کےدرمیان اپنے بعض حمایتیوں کے ذریعہ اس ملک کے سیاسی حالات پر اپنا کنٹرول کرلے اور یمن پر اپنی سرپرستی قائم کرلے ۔ یمن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ یمن کے عوام اپنے ملک میں ہرطرح کی غیر ملکی مداخلت کے مخالف ہيں خاص طور پر وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ہر اقدام کے مخالف ہيں۔ یمن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری سیف علی الوشلی نے کہا کہ یمنی عوام نے اپنے بڑے بڑے مظاہروں سے یہ ثابت کردیا کہ اپنے ملک کے مستقبل کافیصلہ وہ خود کریں گے اور وہ اکیلے دم پر علی عبداللہ صالح کی حکومت کو گراسکتے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110