7 اپریل 2011 - 19:30

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ایک گاؤں کو آگ لگادی اور 100 سے زائد خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ابنا: فلسطینی سکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال مشرقی کنارے کے ایک گاؤں Awartaمیں کرفیو نافذ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور کئی گھروں کو مسمار بھی کردیا،فلسطینی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے اسرائیلی فوج کے 5 اہل کاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے کئی مرتبہ کاروائی کی ہے، تاہم یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل فوج نے 100 سے زائد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ جب کہ کئی عمررسیدہ خواتین کی انگلیوں کے نشانات لیکر انہیں رہا کردیا گیا۔

.........

/110