ابنا: قم میں بحرینی حوزہ علمیہ کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہ الدقاق نے کہا کہ بحرینی حکومت جرائم پیشہ اور عیاش حکومت ہے اور آل سعود خاندان بھی جرائم پیشہ اور عیاش خاندان ہے ان کو اسلام اور مسلمانوں کی کوئی فکر نہیں ہے آل خلیفہ اور آل سعود نے تیل کے ذخائر کے منہ امریکہ اور مغربی ممالک پر کھول رکھے ہیں اور اسی لئے امریکہ سعودی عرب اور بحرین میں جمہوری حکومت کی حمایت نہیں کرتا بلکہ یہاں اپنے عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی فوج کی بحرین میں وہی رفتار ہے جو اسرائیل کی فلسطین اور غزہ میں ہے سعودی فوجیوں نے بحرین میں مسجدوں کو منہدم کیا ہے مسجدوں میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی ہے لوگوں کو ایذائیں پہنچا رہے ہیں ناموس پر حملے کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی فوجیوں کو کوئی بھی مسلمان فوجی نہیں کہہ سکتا کیونکہ ان کے وحشیانہ جرائم بیان سے باہر ہیں وہ بحرینی جوانوں کے سروں اور سینوں پر گولیاں چلا رہے ہیں مسجدوں کو گرا رہے ہیں مقدس مقامات کی توہین اور بے حرمتی کررہے ہیں دقاق نے کہا کہ بحرینی اور سعودی حکومت ملکر بحرین میں عوام کا قتل عام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ذلیل و رسوا کرنا چاہتی ہے لیکن عوام نے بھی اپنے خون کے آخری قطرے تک جمہوریت اور انسانیت کے لئے لڑنے کا عزم کررکھا ہے انھوں نے کہا کہ جمہوریت ہمارا بنیادی حق ہے اور بحرینی عوام اپنے بنیادی حق کے لئے لڑ رہے ہیں۔ اور ہماری اس لڑائی میں سنی بھی ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ یہ لڑائی مذہبی نہیں بلکہ سیاسی لڑائی ہے اور اس سیاسی لڑائی میں شیعہ اور سنی متحد ہیں البتہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ بحرین میں عوامی جمہوری مطالبہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں اور اللہ تعالی ان کی ان کوششوں کو ناکام بنادےگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
