6 اپریل 2011 - 19:30

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور نے امریکی سفیر کو جاسوس اور نامطلوب عنصر قراردیکر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

ابنا: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے خاتون امریکی سفیر ہیتھر ہاگز (Heather Hodges) کو جاسوس اور ناپسندیدہ عنصر قرار دیکر ملک سے نکل جانے  کا حکم دیا ہے۔

ایکواڈور کےصدر رافیل کوریئا نے یہ فیصلہ پیر کے روز وکی لیکس کے تحت منظر عام پر آنے والے ان خفیہ امریکی سفارتی مراسلوں کی اشاعت کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایکواڈور کی پولیس میں بدعنوانی بہت وسیع پیمانے پر ہے۔

ایکواڈور کے وزیرِ خارجہ ریکاردو پتینو نے امریکی سفیر ہیتھر ہاگز سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد ملک چھوڑ دیں.

امریکہ نے اپنے رد عمل میں اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ہے اور اُس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110