5 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیرخارجہ فتح الہی نےعرب ممالک میں جاری تحریکوں کامقصد، امریکی تسلط کا مقابلہ قرار دیا ہے۔

ابنا:  ارناکی رپورٹ کے مطابق ایران کے نا‏ئب وزیر خارجہ نے لیبیامیں مغربی ممالک اوربحرین میں بعض عرب ممالک کی فوجی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی عوامی تحریکوں کامقصد، امریکی تسلط کامقابلہ کرناہے۔فتح الہی نے کہا کہ اغیارکی مداخلت سےلیبیاکےبحران میں شدت آگئی اورعوامی تحریک کاانجام مبہم ہوگیاہے۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے عرب ممالک کی عوامی تحریکوں کاخیرمقدم کرتےہوئےکہاکہ یہ تحریکیں امریکہ اورصیہونی حکومت کے لئے باعث تشویش ہيں۔فتح الہی نے بحرین کےحالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کی بحرین میں فوجی مداخلت سےاس ملک کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بحرین اورلیبیاکی عوامی تحریکوں کو ان ملکوں کی ڈکٹیٹرحکومتیں سختی سےکچل رہی ہیں اور لیبیامیں پندرہ فروری سے تحریک کے آغاز کے بعد سے اب تک چھ ہزار افراد اوربحرین میں پچیس افراد جاں بحق ہوچکےہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110