1 اپریل 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے شہر بگن سے طالبان دہشت گردوں نے مقامی اسکول کے 10بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے کرم ایجنسی کے علاقے بگن سے طالبان دہشت گردوں نے مقامی اسکول کے 10بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بگن سے طالبان دہشت گرد مقامی اسکول کے 10بچوں کو اغوا کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

بگن کے علاقے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 60سے زائد افراد اغوا کئے جاچکے ہیں جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

بگن میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث کرم ایجنسی پشاور روڈ پر آمد و رفت ایک بار پھر بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بگن سنی بنگش قبائل کا مسکن ہے اور طالبان کا وہاں آنا جانا معمول کی بات ہے اور اب تو انھوں نے اپنے محسنوں کے بچے بھی اغوا کرلئے ہیں آستین کے سانپ بن کر۔

علاوہ ازیں آج ٹی وی کی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ کرم ایجنسی میں طوری اور بنگش قبائل نے امن معاہدے کے باوجود علاقے میں دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رہنے کے باعث حکومت سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

پارا چنار میں ہنگامی طورپر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں نے دوسرے اہم قبائلی رہنماؤں کی موجودگی میں کہا کہ حکومت کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی اور مغویوں کی رہائی تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے طوری اور بنگش قبائل کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے وہ محب وطن پاکستانی ہیں لیکن حکومت نے انہیں پاکستانیوں کی نظر سے نہیں دیکھا۔

ادھر گزشتہ دنوں سے مسافر گاڑیوں پر حملوں میں تیرہ افراد کے قتل اور پینتالیس مسافروں کے اغواء پر پاراچنار کے عوام کی جانب سے دی گئی مہلت آج ختم ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110