30 مارچ 2011 - 19:30

سلمانیہ ہسپتال پر پھر بھی حملہ / سی این این کا عملہ گرفتار / تین انٹرنیٹ صارفین گرفتار / فی الحال 304 افراد گرفتار ہوگئی ہیں/ حاملہ خواتین بھی گرفتار کی جارہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے دارالحکومت منامہ کے سلمانیہ اسپتال پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے اور اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گائناکالوجی وارڈ کی خاتون سربراہ "النوال العوینانی" کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازین آل خلیفہ ـ آل سعود کی فورسز نے السترہ کے علاقے میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا ہے۔
سی این این کا عملہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این کو انسانی حقوق کے بحرینی کارکن نبیل رجب کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔
سی این این کے کارکن بحرین میں انسانی حقوق کی المناک صورت حال کے سلسلے میں رپورٹ بنارہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
بحرین میں شدید سنسر حکمفرما ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کئی ملکوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ بھی منقطع کیا گیا ہے۔
دریں اثناء گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھی آل خلیفہ اور آل سعود کی طرف سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا اور تین ایسے نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو انٹرنیٹ پر بحرین کی صورت حال کو کوریج دے رہے تھے۔
حزب الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے کہا کہ اس جماعت کے پاس موجودہ اسیران انقلاب کی فہرست میں اسیروں کی تعداد304 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سے بحرین کے شباب حقوق الانسان سوسائٹی کے سربراہ محمد المسقطی نے بتایا ہے کہ آل خلیفہ خاندان نے تشدد اور طاقت کے استعمال کی روش اپنا رکھی ہی اور گرفتاریوں کی ایک لہر کا آغاز کیا ہے اور گرفتاریوں کی اس لہر میں نہ تو علماء محفوظ ہیں اور نہ ہی اساتذہ، طبی عملہ اور انٹرنیٹ صارفین محفوظ ہیں۔
ادھر بحرین کے ایک مستعفی رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود حتی حاملہ خواتین پر بھی رحم نہیں کرتے اور انہیں بھی گرفتار کررہے ہیں۔
خالد المرزوق نے کہا: اب تک 304 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں اور 170 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور اسیروں میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بحرین میں سعودیوں کی جارحیت کے بعد سے لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ گرفتاریوں کے سلسلے میں بھی اسرائیلی روش اپنائی گئی ہے اور کئی لوگوں کو ہر روز اغوا کیا جاتا ہے۔
............
/110