27 مارچ 2011 - 19:30

علاقے کے مختلف ملکوں کے سربراہوں نے شام کے صدر بشار اسد کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے شام کے عوام اورحکومت کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

ابنا: عراقی صدر اور قطر کے امیر نے شام کے صدر بشار اسد کو ٹیلی فون کرکے ملک کی سلامتی کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے شام کے عوام اور حکومت کی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہيں اس سے پہلے کویت کے امیر صباح الاحمد جابر الصباح اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی شام کے صدر کوعلیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا ۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کے ایجنٹوں نے شام کے شہر درعا میں کچھ افراد کے ذریعہ بدامنی پھیلانے کی کوشش کی تھی جسے شام کے عوام اورحکومت نے ناکام بنادیا ہے علاقے کے ذرائع اور مبصرین کا کہنا ہے کہ شام چونکہ صہیونی حکومت کی توسیع پسندیوں کے مقابلے میں گذشتہ کئي دہائیوں سے ڈٹا ہوا ہے اس لئے امریکہ اوراسرائیل شام کو کمزور کرنے کی سازشوں میں لگ گئے ہيں ۔ واضح رہے شام نے اب تک اسرائیل کے تمام تر توسیع پسندانہ اور غاصبانہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے ان کا بھرپور مقابلہ کیا ہے اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110