24 مارچ 2011 - 19:30

انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

ابنا: ان کا کہنا ہے کہ طالبان بھارت میں داخل ہونے کی کوشش شروع کرچکے ہیں۔اسلام آباد میں انٹر پول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبیل نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ بعدمیں مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ نے امریکا میں قرآن پاک جلانے والے انتہاپسند دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انٹرپول کے چیف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ رونالڈ نوبیل کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی۔انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو کراچی سے مالدیپ کا سفرکرکے سری لنکامیں دہشت گردی کرنا چاہتا تھا۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ناکام بنانے میں پاکستان نے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110