21 مارچ 2011 - 20:30

سعودی وکلاء نے اس ملک کےجیل حکام پر حالیہ مظاہروں میں گرفتارہونےوالےقیدیوں پرتشدد کاالزام لگایاہے۔

ابنا: العالم نے الاحساء میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت موجود ہيں کہ الاحساء اور القطیف میں آل سعود کےخلاف مظاہرہ کرنے والے قیدیوں کو بری طرح ٹارچر کیا جا رہا ہے۔باوجود اس کے کہ انسانی حقوق کےکارکنوں نے دس قیدیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے لیکن سعودی حکام نے گذشتہ جمعہ کو مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کئے جانے والوں کے بارے میں پوری طرح خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔الاحساء اور القطیف سے مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور بہت سے نوجوانوں کو صرف مظاہروں میں شرکت کےشبہ میں چیک پوسٹوں پر روکا جا رہا ہے۔سعودی مظاہرین ملک میں سیاسی اصلاحات اوربحرین سےسعودی فوج کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110