ابنا: ایتارتاس کے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈرلوکاشویچ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت کو اشتعال انگیزقراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اس نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی بحرین میں فوجی مداخلت سے معاملہ حل نہیں ہوگا بلکہ مزید پیچیدہ ہوجائۓ گا روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عوامی مطالبات کو فوجی طاقت کے ذریعہ کچلنا نہیں چاہیے اور اس قسم کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110