14 مارچ 2011 - 20:30

بحرینی عوام کو آل خلیفہ اور آل السعود کے مظالم کا سامنا ہے اور ان کو آپ کی دعا چاہئے۔ بحرینی عوام بھی استغاثہ اور دعا و مناجات میں مصروف ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے نہتے عوام کو بے رحم آل السعود، آل خلیفہ، آل ثانی، آل نہیان کے ظالم جلادوں کا سامنا ہے جبکہ ہم ان کے لئے دعا کرسکتے ہیں۔ ابنا مؤمنین سے التماس کرتی ہے کہ بحرینی عوام کے لئے دعائے جوشن صغیر قرائت فرمائیں۔ یہ دعا مظلوموں کا استغاثہ ہے ظالموں کی جارحیت کے سامنے، یہ ایک مجرب دعا ہے اور حالیہ برسوں میں جب صہیونی ریاست نے 2006 میں لبنان پر حملہ کیا تو سید حسن نصر اللہ نے دنیا والوں سے اپیل کی تھی کہ حزب اللہ کی کامیابی کے لئے دعائے جوشن صغیر پڑھیں اور جب پاراچنار کے عوام کو اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں کے ساتھ شدید ترین جھڑپوں کا سامنا تھا تو جوشن صغیر ان کی مدد کے لئے آئے تھے اور اب بحرین کے مظلوم عوام کو مدد کی ضرورت ہے اور اگر ہم ان کی صفوں میں شامل ہوکر قربانی نہیں دے سکتے تو کم از کم ان کو روحانی اور معنوی امداد فراہم کرسکتے ہیں۔ تو آیئے مسلسل تین شب "آج رات، کل رات اور پرسوں رات" بحرینی عوام کے لئے دعائے جوشن صغیر قرائت فرمائیں۔ دعائے جوشن صغیر شیخ عباس قمی کی مفاتیح الجنان میں مندرج ہے اور  مندرجہ ذیل لنک میں دعائے جوشن صغیر بمع اردو ترجمہ اور صوتی فائل دستیاب ہے: 

 دعائے جوشن صغیر عبارت و صوتی فائل

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام بھی استغاثہ اور دعا و مناجات میں مصروف ہیں۔

آپ بھی ایس ایم ایس بھیج کر دوسرے مؤمنین سے درخواست کریں کہ وہ دعائے جوشن صغیر پڑھ کر بحرین کے مظلوم عوام کی کامیابی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دست بدعا ہوجائیں۔