ابنا: لیبیا کی صورتحال پرغور کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا۔ تنظیم نے سلامتی کونسل سے لیبیا میں نوفلائی زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔امریکہنے عرب لیگ کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معمر قذافی کی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھے گا۔ ادھر لیبیا کے کئی شہروں میں انقلابیوں اور قذافی کے شرپسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے راس لانوف پر قذافی کے حامی شرپسندوں نے شددی بمباری کی جس کی وجہ سے تیل کی ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے لیکن نہتے انقلابی بھی قذافی کے شرپسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں قذافی کے مخالین کا لیبیا کے 80 سے 90 فیصد علاقہ پر قبضہ ہے کئی بڑے شہر اب بھی انقلابیوں کے ہاتھ میں ہیں ذرائع کے مطابق کرنل معمر قذافی ، انقلابیوں کو کچلنے کے لئے اسرائیل سے مدد حاصل کررہا ہے قذافی کا کہنا ہے کہ اگر میرا اقتدار ختم ہوگیا تو اسرائیل کو بھی خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110