ابنا: ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نےآج تہران میں امن کےلئےجنگ کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ اگرانسانوں کےدل دوسروں کی محبت سےسرشارہوں توجنگوں کی جڑیں ہی ختم کی جاسکتی ہیں ۔صدرمملکت نے یہ سوال کرتےہوئےکہ خداوندعالم نےانسانوں کوجنگ کےلئےپیداکیاہےیاامن کےلئے؟کہاکہ اس کاجواب واضح ہے،بےشک اللہ تعالی نےپوری کائنات اوراس میں مرکزي حیثیت کےحامل انسان کوامن وسکون کےلئےپیداکیاہے۔صدرمملکت نےکہاکہ اللہ تعالی نےانسانوں کےدرمیان امن کےلئےاسےعقل ومحبت عطاکی ہے۔ عقل کو میزان اورترازو قراردیاہے تاکہ انسان ، امن وعزت اور کرامت وخلوص کےراستےسےنہ ہٹنےپائے۔صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاکہ اللہ تعالی نےقیام امن وثبات کےلئےانسانوں کےاندرمحبت رکھی ہے لہذا اگرانسان کےدل دوسروں سےعشق ومحبت سےسرشارہوں توجنگوں کی جڑیں ختم ہوجائيں گي ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110