ابنا: لیبیا کے سالویش فرنٹ کے بانی رکن محمود الناکوع نے آج العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لیبیا کے مشرقی ، مغربی اورمرکزی علاقوں کےاسی فیصداہم شہروں کاکنٹرول انقلابیوں کےہاتھ میں ہے کہاکہ اس وقت انقلابیوں اور قذافی کےایجنٹوں کےدرمیان دوبدو جنگ ہورہی ہے۔الناکوع نےعرب لیگ سےلیبیاکےبارےمیں واضح موقف اختیارکرنےکی اپیل کرتےہوئےامید ظاہرکی کہ عرب لیگ، لیبیاکےعوام کےبارےمیں اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کرےگا اورقذافی کےایجنٹوں کےہاتھوں قتل ہونےوالےعوام کےحق میں فیصلہ کرےگا۔اس درمیان لیبیاکےڈکٹیٹرقذافی کےایجنٹوں کےہاتھوں بےگناہ عوام کاقتل عام جاری ہے۔روسیا الیوم ٹیلی ویژن کی رپورٹ کےمطابق راس لانوف اورالبریقہ کےعلاقوں پرقذافی کےفضائی حملےآج بھی ہوتے رہےہيں اوراس کےایجنٹ العقیلہ اورسدرہ بندرگاہ کی جانب آگےبڑہ رہےہیں جس سےظاہرہوتاہےکہ قذافی کے ایجنٹوں اورانقلابیوں کےلئےآئیل تنصیبات پرکنٹرول نہایت اہم ہے۔لیبیا کے انقلابیوں کاکہناہےکہ قذافی کےایجنٹوں کوایندھن کی شدید قلت کاسامناہے اور اسی بناپروہ راس لانوف ریفائنری پرقابض ہونےکی بھرپورکوشش کررہےہيں اورفوج اس علاقےمیں انقلابیوں کی مدد کررہی ہے۔
ابنا اس ایڈریس پر بھی دستیاب ہے:
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110