ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ناوابستہ تحریک کے 120 رکن ممالک کے نمائندہ گروپ (NAM) نے ایک بیان میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گروپ NAM نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کےرکن ممالک ایٹمی ایجنسی کے مقررہ قوانین کی روشنی میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں اور دیگر ممالک کے ایٹمی موضوعات کے سلسلے میں صرف ایٹمی ایجنسی کے ماہرین کی رپورٹ ہی قابل عمل ہے اور دیگر اداروں کی ایٹمی ایجنسی کے امور میں مداخلت سے اس ادارے کی بین الاقوامی ساکھ خطرے میں پڑھ سکتی ہے بیان میں ایران کے ایٹمی معاملے کو ایٹمی ایجنسی کے اندر اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی ہے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
........
/110