6 مارچ 2011 - 20:30

سعودی روزنامے نے ریاض میں ایرانی سفیر کے حوالے سے لکھا تھا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران عنقریب ریاض پہنچنے والے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ریاض سے شائع ہونے والے روزنامے "الجزیرہ" نے ریاض میں ایرانی سفیر "سيد محمد جواد رسولي محلاتي" کے حوالے سے لکھا تھا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد عنقریب سعودی عرب کے دورے پر آنے والے ہیں لیکن ان کے دورے کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہوا۔ اس روزنامے نے مزید لکھا ہے کہ ترکی، شام اور سوڈان کے صدور  بھی بہت جلد سعودی عرب کے دورے پر آرہے ہیں وہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور علاج معالجہ کروانے کے بعد وطن واپسی پر بادشاہ کا خیر مقدم کریں گے۔ روزنامے نے یہ جتانے کی کوشش کی ہے کہ گویا احمدی نژاد بھی اسی مقصد سے سعودی عرب کے دورے پر آنے والے ہیں اور یوں وه شاید ملک میں اٹھنے والی انقلابی لہروں کو خاموش کرنے کی کوشش کی ہے جو ان دنوں سعودی فرمانروا خاندان کے لئے ڈراؤنے سپنے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ تردید: دوسری جانب سے ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں ایک باخبر ذریعے نے الجزیره روزنامے کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا که اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے انٹرویو سے سعودی روزنامے کا یہ تأثر غیر اخلاقی اور نادرست تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110