1 مارچ 2011 - 20:30

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کی بری اور بحری فوج نے لیبیا کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

ابنا: العربیہ، الجزيرہ اور رائٹرز نے لکھا ہے کہ امریکہ کی بری اور بحری فوج نے لیبیا کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ادھر برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے بھی  قذافی کے خلاف فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کیا ہے امریکہ اور برطانیہ دونوں قذافی کے قریبی دوست اور ساتھی ہیں لیبیا کے قبائل نے بھی کرنل قذافی کے خلاف مظاہرین کی ہمراہی کرنے کا اعلان کیا ہے لیبیا میں امریکی مداخلت کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے کیونکہ امریکہ فوجی مداخلت کے ذریعہ لیبیا کے عوامی انقلاب کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے ادھر اسپین کے وزیر اعظم نے بھی لیبیا کے صدر کی بربریت کو ناقابل تحمل قراردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110