22 فروری 2011 - 20:30

جنگی مجرموں کے خلاف کاروائی کی بین الاقوامی یونین نے "ایکاوس" نے رپورٹ دی ہے کہ لیبیائی آمر معمر قذافی کی مجموعی دولت 80 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنگی مجرموں کے خلاف کاروائی کی بین الاقوامی یونین نے اقوام متحده کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا کے بارے میں فیصلہ کرنے اور اور لیبیا کے جنگی مجرمین کو جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے سپرد کرنے کے لئے فوری طور پر اجلاس منعقد کرے۔ اس عالمی ادارے نے کہا ہے کہ وه لیبیا کی صورت حال کی قریب سے نگرانی کر رہی ہے اور زمانہ گذرنے کی وجہ سے لیبیا کے جنگی مجرمین کا مسئلہ اپنی اہمیت کھو نہیں سکے گا۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا نے عوام کو نہایت شدید غربت میں رکھ کر اپنے لئے 80 ارب ڈالر کی دولت جمع کررکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110