ابنا: شیخ محمد یزبک نے لبنان میں قومی اتحاد اور سازشوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دبتے ہوئے کہا کہ لبنانی قوم حملہ آوروں کے ہاتھ کاٹ دے گي اور اپنی آزادی، خودمختاری اور ارضی سالمیت اور وقار کا تحفظ کرے گي۔شیخ محمد یزبک نے دوسری سیاسی پارٹیوں سے بھی کہا کہ بیرونی ملکوں بالخصوص امریکہ کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائيں اور ایک دوسرے کےساتھ مفاہمت سے قوم کی خدمت کریں۔ شیخ محمد یزبک نے علاقے میں عوامی انقلاب کی طرف اشارہ کرتےہوئے عرب حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے مطالبات پر توجہ دیں کیونکہ فوج اور ٹینکوں سے بے گناہ عوام کا مقابلہ کرنے کا کوئي فائدہ نہیں ہے۔
.......
/110