اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ بن عبدالعزیز کچھ روز قبل اسرائیل کے قریبی حلیف حسنی مبارک کو بچانے کے لئے اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور امریکی صدر سے مؤثر اقدامات کرنے اور حسنی مبارک کو بچانے کی درخواست کی تو امریکیوں نے انہیں اپنی پالیسی کی وضاحت کرکے ٹکا سا جواب دیا اور کہا "ہمارے لئے کوئی بھی شخص اہمیت نہیں رکھتا اور اس وقت ہم مبارک کی حمایت کریں گے تو مصر کی آنے والی انقلابی حکومت سے ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں گے چنانچہ ہم مبارک کی حمایت نہیں کرسکتے"۔ عبداللہ صاحب کو یقیناً اپنا مستقبل مجسم ہوکر سامنے آیا ہوگا کہ اگر کبھی سعودی حکمرانوں کے خلاف عوام نے قیام کیا تو امریکہ کا ان کے حوالے سے بھی یہی موقف ہوگا چنانچہ انہیں دل کا دورہ پڑا جبکہ وہ معمر ہونے کے ساتھ ساتھ بیمار بھی تھے۔سعودی بادشاہ جو حالیہ بیماریوں اور سرجری کے بعد بظاہر مراکش میں آرام کررہے تھے وہیں ٹہر گئے لیکن حقیقت شاید کچھ اور تھی اور وہ یہ کہ غصے اور فکرمندی کی وجہ سے ان کو دل کا دورہ پڑا تو وہ جانبر نہ ہوسکے اور سعودی عرب کو ایسے حال میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے کہ ان کے ولیعہد سلطان بن عبدالعزیز بھی عرصۂ دراز سے بیماری کے بستر پر پڑے ہیں اور نائف بن عبدالعزیز سمیت کئی شاہزادے عرصے سے ان کی موت کا انتظار کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ شاید سلطان کی موت کے بعد وہ بادشاہی کے تخت پر رونق افروز ہوسکیں گے۔ اس کے بعد خبروں میں شاہ عبداللہ کے انتقال کی خبریں گونجیں جن کا راستہ فوری طور پر روکا گیا۔ دریں اثناء فرانس 24 نیوز چینل نے کہا ہے کہ "ہماری اطلاعات کے مطابق عبداللہ بن عبدالعزیز دنیا سے رخصت ہوئے ہیں اور اگر سعودی حکومت ان اطلاعات کی تردید کرتی ہے تو عبداللہ بن عبدالعزیز کو زندہ دکھاتی کیوں نہیں ہے؟"۔ آژانس فرانس پریس نے بھی کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کی موت کے حوالے سے گیند اس وقت سعودیوں کی زمین میں ہے اور اگر عبداللہ کی زندہ بچ جانے پر اصرار کررہے ہیں تو انہیں اپنے بادشاہ کو زندہ دکھانا بھی چاہئے۔ بہر حال واللہ الاعلم
اسی وقت مصر کے حسنی مبارک کے استعفے کی خبریں بھی آگئی ہیں اور اگر عبداللہ زندہ ہیں تو کیا وہ مزید زندہ رہنا پسند کریں گے جبکہ سعودی عرب مصر کے حالات سے براہ راست متأثر ہونے کی توقع ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
سعودی بادشاہ کی موت اور امام زمانہ علیہ السلام کا ظہور پر نور
درج ذیل لنک کی ظرف ضرور رجوع فرمائیں:
سعودی شہزادے کے خط کی تفصیلآل سعود ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سعودی بادشاہ کا انتقال - متضاد خبریں - گیند سعودیوں کے گراؤنڈ میں