23 جنوری 2011 - 20:30

امریکہ کو لبنان میں سعد حریری کی مغرب نواز حکومت کے گرجانے کا افسوس ہے۔

ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عھدیدار نے نام نہ بتائےجانے کی شرط پرکہا کہ سعدحریری کی حکومت کا گرنا امریکہ کے لئے بہت براہوا  کیونکہ واشنگٹن کو ایک اہم ساتھی سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اس امریکی عھدیدار نے دعوی کیا کہ سعد حریری کی روش امریکہ کےساتھ تعاون میں فروغ لانے کے لئے مناسب تھی۔ امریکہ کی لغت میں تعاون کا معنی پیروی کے ہوتےہیں۔ یادرہے سعد حریری کی حکومت اپوزیشن کے گيارہ وزیروں کے استعفی کے بعدگرگئی تھی۔
اپوزیشن نے سعد حریری کی مغرب نواز پالیسیوں پراحتجاج کرکے استعفی دیدیا تھا۔دریں اثنا لبنان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں نے نجیب میقاتی کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کیا ہے۔
نجیب میقاتی نے اس خبرکی تصدیق کرتےہوئے آئندہ حکومت کے لئے اپنے پروگراموں کی وضاحت کی ہے۔ نجیب میقاتی نے النھار اخبار کے ساتھ گفتگومیں کہا ہے کہ انہیں وزارت عظمی کے لئے نامزد کئے جانے کا ھدف داخلی سطح پر امن و امان قائم رکھنا اورسیاسی سطح پر ملک میں استحکام لانا ہے تا کہ لبنان قومی سطح پر متحد ہوکر ممکنہ چيلنجوں کا مقابلہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لبنان کے تمام سیاسی دھڑوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنا چاہتےہیں۔
........

/110