ابنا: متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر خان غوری اور سینیٹر عبدالخالق نے اسلام آباد میں سینیٹ کے سیکریٹری کو اسلحہ سے پاک معاشرے کے بل کا مسودہ جمع کرایا۔ بعد میں میڈیا کو بریفنگ میں بابر غوری کاکہناتھاکہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام علاقے برابر بنائے جائیں اور ملک کو فوری اسلحہ سے پاک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اسلحہ کیخلاف بل کی حمایت کریں۔
........
/110