9 جنوری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ علاقائي قوموں کی استقامت سے دشمن دفاعی پوزیشن میں آگیا ہے۔

ابنا: ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں شام کے اسپیکر محمود الابرش سے ملاقات میں کہا کہ دشمن کے مقابلے علاقے کے ملکوں کی استقامت و اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور دنیا پر مسلط نظام ایران شام اور علاقائی استقامت کو کمزور بنانے کے درپئے ہے اور آج دنیا پرمسلط نظام کی مرضی کے برخلاف ایران و شام کے ہمراہ علاقے اور دنیا میں خود مختار حکومتیں برسر کار آئي ہیں اور استقامتی محاذ بھی ہرروز مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ اس ملاقات میں شام کے اسپیکرنے کہا کہ دشمن عرب اور اسلامی ملکوں کے درمیاں مسائل پیدا کرنا چاہتا ہے اور اسلامی ملکوں کا اتحاد ان کے مذموم اھداف کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

........

/110