29 دسمبر 2010 - 20:30

اسلامی ڈویلپمنٹ بنک نے کہا ہے کہ رکن ممالک ’اسلامک سالیڈیریٹی فنڈ فار ڈویلپمنٹ‘ کے لیے کیے گئے وعدے پورے کریں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ بنک میں دو روز سے جاری اجلاس اس عزم کے ساتھ ختم ہوگیا کہ کہ غربت کے خاتمے کیلئے بنائے گئے اسلامک سالیڈیریٹی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کیلئے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں ۔ اسلامک سالیڈیریٹی فنڈ فار ڈویلپمنٹ2005میں او آئی سی نے قائم کیا تھا، جس کی ترجیحات میں غربت،ناخواندگی، بے روزگاری، اور بیماریوں کا خاتمہ شامل تھا ۔ اسلامک سالیڈیریٹی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کا ہدف10بلین رکھا گیا تھا جس کیلئے2.63 بلین اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سعودی عرب اور ممبر ممالک نے دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110