27 دسمبر 2010 - 20:30

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے کے دو سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں نے صہیونیوں کے خلاف ریلیاں اور جلوس نکالے اور اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرِ آتش کیے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سب سے بڑا مظاہرہ غزہ کے شمالی قصبے جبیلیہ میں ہوا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رہنماؤں نے عالمی برادری سے غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس پہ اسرائیلی جارحیت اور قبضہ ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
دسمبر2008 میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کی حکومت کے خلاف ایک بڑا زمینی اور فضائی حملہ کیا تھا۔
22 دن جاری رہنے والی لڑائی میں1400 فلسطینی اور13 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔بعدمیں عالمی برادری کی کوششوں سے فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے تھے جو تاحال برقرار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110