27 دسمبر 2010 - 20:30

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والے اس تیسرے حملے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد پچیس ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کو پائلٹ کے بغیر اڑنے والے امریکی جاسوس طیارے کے میزائیل حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والے اس تیسرے حملے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد پچیس ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو بغیر پائلٹ کے طیارے نے مبینہ طور پر شدت پسندوں کے ٹھکا نوں پر یکے بعد دیگرے کئی میزائیل داغے اور تحصیل غلام خان کے علاقے شیر خیل میں ایک احاطے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں احاطے میں بنے مکان میں دو کمرے بلکل تباہ اور صحن میں کھڑی گاڑی تباہ ہوگئی۔ایک اور مقامی اہلکار نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔اس علاقے میں زیادہ تر ٹھکانے افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی کے بتائے جاتے ہیں اور یہاں زیادہ تر حملے ان کے ہی ٹھکانوں پر ہوئے ہیں۔یہ گاؤں میران شاہ سے بیس کلو میٹر دور افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔ اسے القاعدہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔اس علاقے میں ایک سال قبل بھی پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جلال الدین حقانی کے ایک مدرسے کو تباہ کردیا گیا تھا۔ جس میں سینکڑوں طلبا زیر تعلیم تھے۔ اس کار روائی کے بعد طلبا دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے۔حکام یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کسی اہم شخصیت کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔اس سے پہلے پیر کو ہوئے دوحملوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔غیر سرکاری تنظیموں ڈرون حملوں اور مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتی ہیں۔گزشتہ روز نو بج کر پچپن منٹ پر میرانشاہ بازار سے پندرہ کلومیٹر دور شمال مغرب کی جانب شیراتلہ کےعلاقے زاڑہ میلہ میں امریکی جاسوس طیارے نےایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔حکام کے مطابق امریکی جاسوس طیارے سے پہلے دو میزائل داغےگئے جوگاڑی کے قریب گِر کر پھٹ گئے۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔سرکاری اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ اِس حملے کے بعد گاڑی میں سوار افراد نےگاڑی سے اتر کر اِدھر اُدھر بھاگنے کو کوشش کی، اور اسی دوران مزید دو ڈرون طیارے اُسی علاقے میں پہنچ گئے۔اہلکار کے مطابق، ڈرون طیاروں نے بھاگنے والے افراد کو نشانہ بنایا اور ہر ایک کو الگ الگ میزائل مار کر ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں ڈرون طیارے نےایک اور میزائل کھڑی گاڑی پر فائر کیا جس سےگاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس میزائل حملے کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اس سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔اہلکار کے مطابق اس حملے کے کچھ دیر بعد تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے چودہ جنگجووں ایک اور گاڑی میں جائے وقوعہ آئے تھے کہ راستے ہی میں امریکی جاسوس طیارے سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں سوار چودہ جنگجووں ہلاک ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے حملے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی عرب تھے اور دوسری گاڑی میں ہلاک ہونے والے محسود قبائل تھے جو بیت اللہ گروپ کے جنجگو بتائے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ہلاک ہونے والے جنگجووں میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔سرکاری اہلکار نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تمام افراد غیرملکی تھے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس میزائل حملے کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اس سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنگ ۔ نیٹ / اردوشمالی وزیرستان : ایک ہی روز میں چوتھا ڈرون حملہ،ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی  شمالی وزیرستان میں ا مریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں تین افرادجاں بحق ہوگئے ،ایک ہی روز میں کئے گئے چار میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد14 ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ غلام خان روڈ پر علاقہ تپئی میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔اس سے قبل آج دوپہر میں بھی غلام خان میں جاسوس طیاروں سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے جس میں5افراد ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران بھی اسی جگہ پر جاسوس طیارے سے چار میزائل داغے گئے جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔آج ہونے والے چار میزائل حملوں میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی ہے۔........

/110