21 دسمبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی نے آج ایران قطر کے ساتھ سکیورٹی تعاون معاہدے کو باقاعدہ طور پر منظور کرلیا۔

ابنا: یہ سکیورٹی معاہدہ گيارہ شقوں پر مشتقل ہے۔
اس معاہدے کی رو سے دونوں ممالک انسداد دہشتگردی، منشیات، مصنوعات اور آثار قدیمہ نیز نوادرات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
ایران اور قطر نے معاہدہ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزراء داخلہ کے نمائندوں کی سربراہی میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے گا جس کا اجلاس ہر سال تہران یا قطر میں ہوگا۔
............
/110