21 دسمبر 2010 - 20:30

شام کے صدر بشاراسد نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: بشار اسد نے جرمن اخبار بیلد کو اپنے تازہ انٹرویو میں ایران کو علاقے کا ایک اہم اور موثر ملک قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی فکر میں نہيں ہے اور مغرب کوچاہئے کہ وہ مذاکرات اور سفارتی راستے سے ایران کے ایٹمی معاملے کوحل کرے۔ شام کے صدر نے مغربی ممالک کو مشرق وسطی میں کشیدگی کاسبب اور غاصب صہیونی ریاست کو اس علاقے میں بحر ان کا باعث قرار دیا۔ شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہاکہ علاقے کے ممالک، اتحاد کے ذریعے مشرق وسطی میں صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روک سکتے ہیں۔

.....

/110