6 دسمبر 2010 - 20:30

وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت حالت جنگ میں ہے جبکہ خطے میں تیسری عالمی جنگ لڑی جارہی ہے۔

ابنا: وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مہمند ایجنسی خود کش حملے میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔امیرحیدر خان ہوتی نے مہمند ایجنسی میں ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام کی سوچ ایک ہے جس کو شدت پسند برداشت نہیں کرپا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے کہا کہ امریکا، پاکستان اورافغانستان کو مل بیٹھ کرمسئلہ کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا پاکستان میں امن ممکن نہیں ہے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ خودکش حملے کرانیوالے مسلمان کہلانے کے قابل نہیں۔ تمام مسالک کے عمائدین نے دہشت گردی کو مسترد کیا ہے۔

.........

/110