آیات فیسٹیولز قرآنی موضوعات پر مبنی فلم، ڈرامہ، تھیٹر اسکرپٹ رائیٹنگ فیسٹیول
قرآن کریم کے چودہ سوسالہ جشن نزول کے پرمسرت موقع پر اللہ تعالی اور معصومین علیہم السلام کی خصوصی عنایت، وزارت ثقافت و اسلامک گائیڈنس کے شعبہ سینما وآرٹ کے تعاون اور مرکز برائے ترویج، توسیع و ہم آہنگی قرآن ایکٹیوٹیز کے زیر اہتمام قرآن مجید اور معصومین (ع) کی سیرت طیبہ پر مبنی فلم ، ڈرامہ اور تھیٹر اسکرپٹ رائیٹنگ کی ترویج اور توسیع کے لیے پہلا آیات فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔
شرائط
فیسٹیول میں شرکت کے خواہشمند افراد ٹائپ شدہ فلم، ڈرامہ یا تھیٹر اسکرپٹ متعلقہ فارم کے ہمراہ ۱۶ نومبر ۲۰۱۰ء تک منرجہ ذیل ایمیل info@quranfestival.com یا فیسٹیول کے مرکزی آفس کے ایڈریس پر ارسال کریں۔ شائع شدہ اسکرپٹ کے مطبوعہ ایڈیشن کی ایک کاپی بھی ہمراہ ارسال کریں۔
ترجیحات
الف: قرآنی قصے
۱۔ قرآن کریم کی نظر میں انبیائے کرام بالخصوصپیغمبراکرم(ص)کی سیرت اور حالات زندگی
۲۔ قرآنی شخصیات
۳۔ قرآنی مثالیں
ب۔ قرآنی اخلاق اور معارف: (مندرجہ ذیل موضوعات کو مد نظر رکھتے ہوئے انفرادیاورسماجی موضوعات)
۱۔ دگنی ہمت دگنا کام۔ ۲۔ قانون کا احترم ۳۔ سماجی نظم وضبط ۴۔ فرض منصبی
۵۔ خوداعتمادی ۶۔ اجتماعی طور پر کام کرنے کا جذبہ
۷۔ خلاقیت و جدّت ۸۔ پروڈکشن کی کیفیت کی بہتری ۹۔ صحیح کام کرنا
۱۰۔ قناعت ۱۱۔اسراف سے پرہیز
۱۲۔ ولایت اور ولایت کا قبول کرنا۔ ۱۳۔ نبوت کا امامت سے رابطہ
۱۴۔ مہدویت اور انتظار
شعبے
مقابلہ مندرجہ ذیل تین حصوں میں منعقد ہو گا:
۱۔ فلم اسکرپٹ رائیٹنگ :
الف: تمام لوگوں کے لئے ب: بچوں اور نوجوانوں کے لئے
۲۔ ڈرامہ یا تھیٹر اسکرپٹ رائیٹنگ:
الف: تمام لوگوں کے لئے ب: بچوں اور نوجوانوں کے لئے
۳۔ قرآنی پروجیکٹ اور آئیڈیاز (قرآن کریم میں مذکور کسی بھی موضوع یا خاص طور پر دعوت نامے میں مذکور عناوین کے بارے میں پروجیکٹس اور آئیڈیاز )
انعامات
الف: نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکرپٹ کی اشاعت میں مرکز برائے ترویج، توسیع و ہم آہنگی قرآن ایکٹیوٹیز کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور پروڈکشن کےلئے معتبر اداروں میں تعارف کروایا جائے گا (اسکرپٹ کے تمام حقوق رائٹر کے لیے محفوظ ہیں)
ب: ججز کے فیصلے کی روشنی میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو دس گرام سونے کے ۱۴، ۷ اور ۴ سکے دیئے جائیں گے۔
ج: منتخب پروجیکٹس اور آئیڈیاز کو ۵ لاکھ تومان کے کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔
تاریخ
۱۔ آثار ارسال کرنے کی آخری تاریخ: ۲۱ دسمبر ۲۰۱۰ء
۲۔ نتائج کا اعلان اور اختتامی تقریب: یکم فروری ۲۰۱۱ء
ایڈریس
تہران۔ خیابان انقلاب اسلامی، خیابان خارک، خیابان شہید ہاشمی فر، شمارہ۱ مرکز ہماہنگی توسعہ و ترویج فعالیت ہای قرآنی کشور، دبیر خانہ دائمی جشنوارہ ہا۔
فون نمبر: 5۔66753931۔ 009821. 66714132+009821
ویب سائٹ: www.Quranfestival.com
ایمیل : info@quranfestival.com