ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینیئر ڈایریکٹر کلوڈیو کورڈون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تشدد کے متنازعہ طریقوں کے استعمال کرنے کی منظوری دینے کے اعتراف کے بعد بش اور دیگر امریکی حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔بین الاقوامی قانون کے تحت سابق صدر کے اعتراف کے بعد امریکی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کرے اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ تشدد کے متنازعہ طریقے استعمال کیے گئے تو بش کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ امریکی سابق صدر نے اپنی کتاب میں سنگین جرائم کا اعتراف کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
