3 نومبر 2010 - 20:30

استنبول( رائٹرز): ترکی کی ایک عدالت نے مشہور ویڈیو سائٹ یو ٹیوب پر 30ماہ کی پابندی دوبارہ لگادی، جبکہ اس پر سے چند روز قبل ہی پابندی اٹھائی گئی تھی ۔

اس عدالتی فیصلے نے یورپی یونین میں شمولیت کے خواہشمند ملک ترکی میں آن لائن آزادی اظہار کے حوالے سے تنازع کو شدید تر کردیا ہے ۔ٹیلی کمیونیکیشن بورڈ کی خاتون ترجمان بلیسر ایکارا نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم پہلے یہ چیک کریں گے کہ اس ویب سائٹ پر کوئی ناپسندیدہ مواد تو موجود نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کیا گیا جبکہ اس پابندی پر عملدرآمد کا فیصلہ جمعرات کو کیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110