31 اکتوبر 2010 - 20:30

بھارت کے شہر ممبئی کے شیعہ باشندوں نے 20 سالہ قانونی و مدنی جنگ لڑنے کے بعد اپنے مرحومین کے لئے مخصوص قبرستان رکھنے کی اجازت حاصل کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان ممبئی نے 20 سال تک مسلسل قانونی و مدنی جنگ لڑنے کے بعد اس شہر کے سات مقامات پر قبرستان رکھنے کی اجازت حاصل کرلی ہے جہاں وہ اپنے مرحوم عزیزوں کو دفن کرسکیں گے۔ حیدری فاؤنڈیشن کے رکن "ذوالفقار حسین حیدری" نے اس قانونی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ شیعیان اہل بیت (ع) کو اپنے قبرستان رکھنے کی اجازت ملی ہے، اس وقت ممبئی کی مسلم آبادی میں ہر پانچواں شخص شیعہ ہے اور مجموعی طور پر اس شہر میں شیعہ آبادی سات لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس شہر میں شیعیان اہل بیت (ع) 400 برسوں سے آباد ہیں مگر اہل تشیع ـ جو عظیم آبادی کو تشکیل دیتے ہیں اور ہندوستانی شیعہ کہلاتے ہیں ـ کو ابھی تک اس شہر میں اپنے مخصوص قبرستان سے محروم رکھا گیا تھا جبکہ اس شہر میں چھوٹے چھوٹے فرقوں کے اپنی قبرستان ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ممبئی یا بمبئی میں داؤدی بوہرہ، خوجہ اور ایرانی شیعہ آباد ہیں جنہوں نے دو عشروں سے اس سلسلے میں مشترکہ قانونی جنگ لڑی اور آخر کار اس جنگ میں کامیاب ہوگئے۔

..........

/110