31 اکتوبر 2010 - 20:30

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کی اصل جڑ آمریت ہے اگر1999 میں جمہوری حکومت کا تختہ نہ الٹایا جاتا تو ملک میں دہشت گردی نہ ہوتی۔

رائے ونڈ فارم لاہور میں ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں میاں نواز شریف نے کہا کہ ملکی مسائل اور درپیش چیلنجزسے سب کو مل کر نمٹنا ہوگا۔ جمہوریت کی طاقت سے دہشت گردی ختم کی جا سکتی ہے، اگر ان کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو ملک میں دہشت گردی نہ ہوتی۔ میاں نواز نوازشریف نے کہا کہ ہمیں پاکستانی بن کر اور متحد ہوکر ملک کو مسائل سے نکالنا ہوگا کیونکہ ہم پہلے پاکستانی ہیں اور بعد میں کچھ اور ۔ سیفما کے وفد میں امتیاز عالم، آئی اے رحمان، افتخار احمد، عارف نظامی، مجیب الرحمان شامی، حسن عسکری،جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود، منو بھائی اورخالد احمد شامل تھے۔ 

1

........

/110