28 اکتوبر 2010 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی۔

خطیب جمعہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے دورۂ قم مقدسہ اورعلاقے نیز عالم اسلام کے لئے آپ کی ہدایات کو نہایت اہم قراردیا۔ خطیب جمعہ تہران نے رہبرانقلاب اسلامی کا شاندار اور بے مثال استقبال کرنے پر قم کے عوام اور علمائے کرام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقاتیں اور بیانات اور ہدایات شہرقم، ملت ایران اور عالم اسلام کے لئے نیک اثرات کی حامل ہیں۔ آیت اللہ کاشانی نے عالم تشیع کے اہم ترین علمی مرکز ہونے کے ناطے قم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کا 10 روزہ دورۂ قم مقدسہ سے دین اسلام میں حکومت، سیاست، دین اور اخلاق کا اٹوٹ رشتہ دنیا کےسامنے آگیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ رشتہ بتاتا ہےکہ انقلاب اسلامی حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت عدل سے جاملے گا اور اسلامی مکتب فکر ایک آفاقی مکتب فکر ہے جو ساری دنیا پر چھا جائے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے فکر وعمل میں ملت ایران کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے ملت کا اتحاد عالم اسلام کے اتحاد پر منتج ہوتا ہے اور یہ اتحاد دشمن کی پریشان اور مایوسی کا سبب بنے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110