17 اکتوبر 2010 - 20:30

دہشتگردی کیخلاف تعاون میں پاکستان کے بقایا جات ڈھائی ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں اور آئندہ چند روز میں پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات میں اس رقم کے حصول پر بات چیت ہوگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں1.4ارب ڈالر ایسے ہیں جو کہ امریکی انتظامیہ نے آڈٹ میں کلیئر کئے ہیں۔ آئندہ پاک امریکا اسٹریٹجک بات چیت میں اس رقم کے اجرا پر غور ہوگا۔ یہ بات چیت20 سے22 اکتوبر تک ہوگی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 2009کے آخر سے اب تک دہشتگردی کیخلاف تعاون کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو بیرونی ذرائع سے273 ارب روپے ملنا ہیں اور عدم ادائیگی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110